کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے جاں فشانی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ذوالفقار آباد ٹریفک سیکشن کے افسران و ملازمان کو سی سی سیکنڈ اور نقد انعام دیا گیا
12 مئی 2025 کو سیکشن ہذا کی حدود میں ایک قتل اور ایک ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
1 قتل کی واردات میں ملوث منیر نامی ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کرنے پر ذالفقار آباد ٹریفک سیکشن کے ریکارڈ کیپر عمران گجر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق محمود کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے سی سی سیکنڈ اور نقد انعام دیا ہے۔
2 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے والے ذوالفقار آباد ٹریفک سیکشن کے سیکشن آفیسر نثار سہتو اور کانسٹیبل محمد ابرہیم کو بھی سی سی سیکنڈ اور نقد انعام دیا گیا ہے۔


