47

گڈاپ پولیس کی کاروائی, اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گڈاپ پولیس کی کاروائی, اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔

پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے مین سپر ہائیوے کے قریب سے دو ملزمان کو گرفتار کیا

گرفتار ملزمان سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز، برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان تھانہ گڈاپ سٹی سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہے

گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل ولد عبد الشکور اور حنیف کے نام سے ہوئی۔

گڈاپ سٹی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں