لاڑکانہ؛ دریاء سندھ کے بند والے علاقے میں کامیاب کاروائی، چھینی جانے والی تمام گائے برآمد

لاڑکانو (ایچ آراین ڈبلیو) لاڑکانو پولیس کی تھانہ کیٹی ممتاز کے کچے والے علاقے میں کامیاب کارروائی.

چھینی گئی (70) عدد گائے برآمد. تفصیلات کے مطابق عزت جی وانڈھ والے علاقے سے مور ناریجو نامی شہری سے گائے چھیننے والی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کیٹی ممتاز نے دریاء سندھ کے بند والے علاقے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چھینی جانے والی تمام گائے برآمد کر لی ہیں.

برآمد شدہ گائے بدنام زمانہ میرو ناریجو نے ذاتی دشمنی کی بنا پر چھینی تھیں.

پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی تلاش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیان جاری ہیں.

ایس ایس پی لاڑکانو
جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے قانونی تقاضوں کے مطابق برآمد شدہ گائے اصل اونر کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں