مئیر حیدرآباد و ٹاؤن چیئرمین بلدیہ حیدرآباد کی قیمتی املاک و *بلڈنگز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم حیدرآباد جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ اور رکن سندھ اسمبلی ناصر حسین قریشی نے مئیر حیدرآباد و ٹاؤن چئیرمن حیدرآباد بلدیہ کی ملکیت قیمتی املاک کو غیر قانونی اور کرپشن کے ذریعے فروخت میں ملوث ہیں ایم کیو ایم حیدرآباد کی سب سے بڑی جماعت اور عوام کی نمائندہ ہے ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے باعث خیراتی ووٹوں پر بننے والے مئیر حیدرآباد ٹاؤن چیئر مین نے حیدرآباد میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بارہا ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے حیدرآباد کے مسائل اور ان کا حل سامنے رکھا لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی حیدرآباد میں ناجائز تجاوزات کو پہلے ہٹایا اور پھر سیٹنگ سے لگوانا عام معمول کی بات بن گئی ہے نتیجہ یہ ہے کہ شہر بھر پیدل چلنے والوں اور ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے حیدرآباد کی قیمتی املاک و پلاٹ کو لوٹ کا مال سمجھ لیا ہے پہلے مئیر حیدرآباد نے انہیں فروخت کرنے کی پلاننگ کی اب ٹاؤن پریٹ آباد کے چیئرمین نے اسٹیشن روڈ پر واقع ٹاؤن پریٹ آباد کا دفتر جو کہ انکے ٹاؤن کی حد میں بھی نہیں ہے اور ٹاؤن میاں سرفراز کی ملکیت ہے اور ٹاؤن پریٹ آباد کا عارضی دفتر اسٹیشن روڈ پر قائم ہے اب ٹاؤن چئیرمن پریٹ آباد نے دفتر کے باہر غیر قانونی طور پر دکانیں بنا کر فروخت کر رہے ہیں جبکہ ماضی میں بھی یہ دکانیں بنانے کی کوشش کی گئی جو معزز عدلیہ کے حکم پر مسمار کی گئی جبکہ یہ عمارت ماضی میں گونگے بہروں بچوں کے اسکول کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے اور اسے گونگے بہرے بچوں کے لئے مزید اپ گریڈ کیا جا سکتا تھا حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ مئیر حیدرآباد و ٹاؤن چیئرمین صرف بلدیاتی قیمتی املاک فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں کرپشن اور مال لوٹنے میں اس قدر مست ہیں کہ انہیں قانون اخلاق اور شہریوں کے مفادات کا کوئی خیال نہیں ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین ٹاؤن پریٹ آباد کی اس غیر اخلاقی حرکت کا فوری نوٹس لیں کہ اسٹیشن روڈ پر قائم گونگے بہرے بچوں کے اسکول کی فروخت فوری طور پر روک کر ٹاؤن چیئرمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں