حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) پنیاری پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات ڈیلر 10 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار
تھانہ پنیاری
ڈی ایس پی وقاص درانی کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر ارسلان ستار سولنگی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ متحرک کارروائی
پنیاری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے بھاری مقدار میں چرس سپلائی ناکام بنادی
پنیاری پولیس کی کارروائی میں منشیات ڈیلر اسحاق سومرو گرفتار
گرفتار منشیات ڈیلر 10 کلو سے زائد چرس مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کیلئے جارہا تھا جوکہ پولیس تحویل میں لے لی گئی
گرفتار منشیات ڈیلر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے
پنیاری پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا


