50

سندھ ہائیکورٹ: غیر قانونی طور پر ادویات بنانے کے ملزمان کی ضمانت، فیصلہ محفوظ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی طور پر ادویات بنانے کے ملزمان کی ضمانت کا کیس

عدالت نے پانچ بھائیوں کی درخواست ضمانت کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا

سید عبد الوہاب ،سید عبد القادر ،سیدعبدالرحمان،سید عبد الرحیم اور سید جمال الدین کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے

26جولائی2024کو ڈرگ انسپکٹر کو ادویات کی غیر قانونی تیاری کے متعلق اطلاع ملی، ایف آئی اے

گلشن بونیر لانڈھی میں چھاپہ مارا ،جہاں مقامی اور کثیر القومی کمپنیوں کی ادویات بنائی جارہی تھیں،ایف آئی اے

چھاپے کے دوران ملنے والے مواد اور مشنری کو ضبط کرلیا گیا ،اہف آئی اے

جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 10سال ہے، لیکن ابھی کیس شروع بھی نہیں ہوا، وکیل صفائی

یہ عام کیس نہیں ،ادویات کے استعمال سے سیکڑوں ہزاروں شہری متاثر ہوسکتے تھے ، ڈی اے جی

عدالت کو فیصلہ کرتے ہوئے مفاد کا جائزہ بھی لینا چاہیے ، خلیق احمد ڈپٹی اٹارنی جنرل

اپنا تبصرہ بھیجیں