53

سہراب گوٹھ پولیس کی مضرِ صحت شیشہ بار / کیفے چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں، ملوث ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی مضرِ صحت شیشہ بار / کیفے چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں، ملوث ملزمان گرفتار۔

ملزمان سپر ہائی وے انصاف ہوٹل کے قریب کیفے کے اندر خفیہ طور پر شیشہ بار / کیفے آپریٹ کررہے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ بار / کیفے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 08 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 25 حقے/شیشہ، 61 پائیپ اور 09 عدد تیار فلیورز کو قبضہ پولیس میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں طارق، ابرار احمد، عمران، اسامہ، محمد سمیر، احمد، ندیم اور بلال شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں