کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ. ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
پولیس مقابلہ بمقام اندرون ٹینکی گراؤنڈ بلاک T نارتھ ناظم آباد حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 1 ملزم بلاضرب گرفتار 1 مزید ساتھی ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت امداد عرف یونس عرف اشفاق ولد رستم علی عرف محمد غلام عرف رفیق جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی ولد نور اسلام کے نام سے ہوئی
فراری ملزم کا نام معراج ولد ہاشم معلوم ہوا
ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل, 2 عدد ٹچ موبائل فون اور 1 موٹر سائیکل برامد ہوئی
زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال اور بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا ہے
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے


