کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت
سینیئر وکیل کی عدم موجودگی پر عدالت کا اظہار برہمی
سینیئر وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، معاون وکیل
ایسی صورت میں آپ دلائل دیں، عدالت کا معاون وکیل سے مکالمہ
دلائل کے لئے مہلت دی جائے، معاون وکیل
ہم ملزمان کی ضمانت خارج کررہے ہیں، عدالت کا اظہار برہمی
آپ اپنے ادویات اور کپڑے گھر سے منگوا لیں، عدالت کی ملزمان کو ہدایت
آج آپ لوگ یہاں سے جیل جائیں گے، عدالت
اللہ کے نام پر ہم پر رحم کریں، ملزمان کی استدعا
ہم ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، ملزمان
آپ کے وکیل کیس چلانے کے لئے سنجیدہ نہیں، عدالت
آپ کو ایک موقع دے رہے ہیں، عدالت
آئندہ سماعت پر یہ عذر نہیں ہونا چاہیئے، عدالت
عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی


