کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کا کیس ، عدالت نے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر ملا نثار کی درخواست ضمانت منظور کرلی
عدالت کا ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم
ملزم کو 2022 میں کلری پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس
ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا تھا، پولیس
ملزم اسلحہ کا لائسنس دکھانے میں ناکام ہوا تھا، پولیس
پولیس محکمہ اپنی کارکردگی نمایاں کرنے کے لیے ملزم پر کیس بنا رہی ہے، درخواست
ریکوری کے وقت کسی پرائیویٹ گواہ کو شامل نہیں کیا گیا، درخواست
ملزم کے خلاف چالان بھی جمع ہوچکا ہے، درخواست
ملزم مزید کسی تفتیش کے لیے درکار نہیں لہذا ضمانت دی جائے، درخواست
ملزم کے خلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا


