کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی دورانِ گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ریلوے پٹری مسان چوک کیماڑی میں کاروائی۔ ایس ایس پی کیماڑی
اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار ، کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزمان مسان چوک کیماڑی میں گودام پر موٹر سائیکل کے پارٹس کھولنے میں مصروف تھے، کہ مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ جیکسن پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزمان کو پکڑا اور بعد دریافت اپنے نام (1) رضوان (2) رحمان (3) عثمان (4) سلیمان بتلائے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گودام کی تلاشی لینے پر موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس اور دیگر سامان برآمد ہوئے۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر مٹھل شر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


