لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)لاڑکانہ میں ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی ہدایات کے مطابق پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
پولیس کے مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے چرس، بھنگ اور شراب برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے پنجو دیرو بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم میہر عرف للی چنو کو 3000 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آدھا درجن سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
باڈھ پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان نانگ عرف غلام حیدر بروھی اور محمد بخش عرف سجاد پھلپوٹو کو گرفتار کر لیا۔
وارث ڈنو ماچھی پولیس نے منشیات فروش ملزم نظر حسین عرف نظرو جتوئی کو 11000 گرام بھنگ سمیت گرفتار کیا۔
علی گوہر آباد پولیس نے زاہد، محبوب، عبدالخالق اور عمران کو شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اسی طرح اللہ آباد پولیس نے سائت اور شاہزیب کو جبکہ مارکیٹ پولیس نے غفار گاد اور لاشاری پولیس نے آصف کو شراب سمیت گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔


