اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب میں جسٹس شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیرونِ ملک قیام کے دوران جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان کی واپسی تک سپریم کورٹ کے انتظامی اور عدالتی امور کی نگرانی کریں گے۔


