کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک عادی موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
ایس ایچ او محمد ارشد وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان ولد محمد یونس کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے درج ذیل چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں:
موٹر سائیکل نمبر KHC-2715 (تھانہ ناظم آباد کی کیس پراپرٹی)
موٹر سائیکل نمبر KDV-4417 (تھانہ کھارادر کی کیس پراپرٹی)
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں موٹر سائیکلوں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے اور ان کا تعلق تھانہ ناظم آباد اور تھانہ کھارادر سے ہے۔ متعلقہ تھانوں میں ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات اور برآمدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


