160

موٹر سائیکل لفٹر گرفتار؛ 6 چوری شدہ موٹر سائیکز, 8 عدد موٹر سائیکل چیسس برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی: میٹھادر پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گروہ کو گرفتارکر لیا. ملزمان سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکز, 8 عدد موٹر سائیکل چیسس برآمد.

ملزمان کی شناخت دانش, علی حسن, جواد, شمس الدین اور محمد عامر کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو علاقہ تھانہ میٹھادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کو ایس ڈی پی او کھارادر کی سربراہی میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا.

ملزم دانش گروہ کا سربراہ ہے, ملزمان پارکنگ سے موٹر سائیکلز چوری کرواتے تھے. ملزمان 5 رکنی گروہ پر مشتمل ہے, ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے ان کے رننگ پیپرز بنوا کر ان کو بیچ دیا کرتے تھے. ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے ان کے پارٹس بھی بیچا کرتے تھے.

برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KBN-0965 کا مقدمہ الزام نمبر 47/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ میٹھادر میں درج ہے. دیگر موٹر سائیکلز سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں. ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کرتے ہیں.

ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں. ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں