18

ضلع کیماڑی میں جیکسن پولیس کی کارروائی، گٹکا فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکا فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ گلشن سکندر آباد کے علاقے سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 200 عدد پڑیاں مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم خان اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 219/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں