حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہاٸی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ ہاٸی کورٹ کی سندھ بھر میں ماتحت عدلیہ میں موسم گرما کی ایک ماہ کی تعطیلات براۓ سال 2025 کا اعلان کیا گیا ہے سندھ بھر میں یہ ایک ایک ماہ کی تعطیلات دو حصوں میں تقسیم کی گٸی ہی جس کے مطابق کراچی ٹھٹھہ ,حیدرآباد ,بدین , سانگھڑ , میرپور خاص ,شہید بےنظیرآباد , تھرپارکر مٹھی , جامشورو ,مٹیاری ,ٹنڈو محمد خان ,ٹنڈوالہیار اور سجاول ڈسٹرکٹ میں مورخہ یکم جون تا 30 جون تک موسم گرما کی عدالتی تعطیلات رہیں گی جبکہ دوسرے فیز میں خیرپور میرس, دادو ,لاڑکانہ ,سکھر, شکارپور, جیکب آباد, گھوٹکی , نوشہروفیروز ,شہداد کوٹ, اور کشمور ڈسٹرکٹ میں مورخہ یکم جولاٸی تا 31 جولاٸی تک موسم گرما کی عدالتی ہونگی تعطیلات کے دوران فوجداری مقدمات کی سماعت جاری رہے گی
69


