19

ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس کی کارروائی، انڈین گٹکا اور چھالیہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کراچی کے علاقے کیماڑی میں تھانہ موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حب بلوچستان سے آنے والی ایک کار سے مضرِ صحت انڈین گٹکا اور چھالیہ برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 7 بورے وزنی 77 کلو چھالیہ اور 50 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوئے۔ پولیس نے انڈین گٹکا اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث عبدالودود نامی ملزم کو دفعہ 54 ض ف کے تحت حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مال اور گاڑی کو دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مضرِ صحت اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں