53

لاڑکانہ، منشیات، چوری شدہ و چھینی گئی 06 عدد موٹر سائیکلیں اور قیمتی موبائل فون برآمد

لاڑکانو (ایچ اراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانو احمد چودھری کی قیادت میں لاڑکانو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑتوڑ کاروائیاں۔

خونریزیوں,ڈکیتیوں،چوریوں اور منشیات فروشیوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب (08) ملزمان گرفتار۔

کاروائیوں کے دوران منشیات، چوری شدہ و چھینی گئی 06 عدد موٹر سائیکلیں اور قیمتی موبائل فون برآمد۔

تفصیلات کے مطابق :
🚔 سیہڑ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مرڈر کیس میں ملوث و مطلوب ملزم کاشف سرگانی کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔 آریجا پولیس نے اشتہاری ملزم راجا کھوسو کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔 گیریلو پولیس نے مطلوب ملزم اعجاز سولنگی کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔 ڈوکری پولیس نے دو مطلوب ملزمان میہر چانڈیو اور علی ڈنو ابڑو کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔 رتوڈیرو پولیس نے مطلوب ملزم معشوق لہر کو گرفتار کرلیا ہے.

🚔 رحمتپور پولیس نے ملزم سعداللہ لانگاہ کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے.

🚔شہید الاھی بخش سیال پولیس نے ملزم نیاز شیخ کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

🚔رتوڈیرو پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران تین عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل اونر کے نوید گھانگھرو کے حوالے کردی ہیں۔

🚔دڑی پولیس نے شہری محمد دین پہنور کی چوری شدہ موٹر سائیکل چند گھنٹوں کے اندر برآمد کرلی ہے۔

🚔علی گوہر آباد پولیس نے شہری ساگر کمار سے چھینی گئی CD70 موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فون برآمد کرکے ان کے حوالے کردی ہے۔

🚔وارث ڈنو ماچھی پولیس نے شہری بلال بروھی سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل اونر کے حوالے کردی ہے۔

تمام گرفتارملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں