لاڑکانہ، کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن

لاڑکانو(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ لاڑکانو احمد چودھری کی جانب سے ٹریفک روانی میں مزید بہتری لانے کے لیے تمام ٹریفک سارجنٹس اور سیکٹر انچارجز کو سخت ہدایات و احکامات جاری۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانو کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہوئے ٹریفک پولیس انتظامیہ متحرک۔

اہم کاروباری مراکز،چوک و چوراہوں سمیت شاہراہوں اور راستوں کو کلیئر کروانے کا سلسلہ جاری۔

دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں مثلآ رانگ سائیڈ،نوپارکنگ، گاڑیوں میں لگے فینسی نمبر پلیٹس، ممنوعہ بلو بتیوں،غیر قانونی روٹرز اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔

ایس ایس پی صاحب لاڑکانو کی خصوصی ہدایات کے مطابق کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانو نے دوران سفر شہریوں کو کسی بھی ممکنہ مشکلات سے بچاتے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں