اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بھارتی پراپیگنڈے اور مزموم سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم نے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے تشکیل کردہ وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دی
ڈاکٹر مصدق ملک، انجینئیر خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تحمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی وفد میں شامل
وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز میں خطے میں بھارت کے پراپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا


