سنٹرل پولیس آفس، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) سنٹرل پولیس آفس، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن سمیت دیگر سینئیر افسران و سی سی ڈی افسران کی شرکت
آئی جی پنجاب نے پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سی سی ڈی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا، سی سی ڈی راولپنڈی اور سرگودھا کے آر اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے ٹارگٹس حاصل کرنے پر آر او سرگودھا کی کارکردگی کو سراہا۔
آئی جی پنجاب کی سی سی ڈی کو ہائی پروفائل اشتہاری مجرمان، گینگز ممبرز کی گرفتاری میں مزید تیزی لائیں، گرفتار ملزمان کے ریکارڈ، چالاننگ، ڈیٹا کی تمام تفصیلات اپ ڈیٹ رکھیں۔ گم شدہ بچوں اور خواتین کی بازیابی کے لئے کوششیں مزید تیز کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

اپنا تبصرہ بھیجیں