پاکستانی ساجد سدپارہ نے نیپال میں واقع دنیا کی 7ویں بلندی ترین چوٹی دھولاگری سر کر لی

گلگت (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستانی کوہ پیماء ساجد سد پارہ کا اعزاز ، ساجد سدپارہ نے نیپال میں واقع دنیا کی 7ویں بلندی ترین چوٹی دھولاگری سر کر لی ۔ الپائن کلب کے مطابق ساجد سدپارہ نے یہ کارنامہ بغیر اضافی آکسیجن کے سر انجام دیا ۔ دھولاگری دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی ہے اس کی بلندی 8,167 میٹر ہے ، ساجد مہم جوئی کے سلسلے میں نیپال میں موجود ہیں ، ساجد سدپارہ اس سے قبل کے ٹو سمیت کئی بلند و بالا چوٹیاں سر کر چکے ہیں ، ساجد معروف کوہ پیماء مرحوم علی سد پارہ کے فرزند ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں