اے وی ایل سی حیدرآباد کی کامیاب کارروائی، کار لفٹر مسروقہ کار سمیت گرفتار

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) اے وی ایل سی حیدرآباد کی کامیاب کارروائی، کار لفٹر مسروقہ کار سمیت گرفتار، انچارج AVLC حیدرآباد انسپیکٹر وسیم خان یوسفزئی کی ASI رانا محمد عرفان و دیگر اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی

دوران پیٹرولنگ خفیہ انفارمیشن پر تھانہ بلدیہ کی حدود نانا بابا قبرستان کے قریب کارروائی میں بین الاضلاعی کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزم کی شناخت سہیل احمد ولد دیدار علی سومرو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کا تعلق صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے سوزوکی الٹو ماڈل 2006 نمبر AKS-164 رنگ سفید برآمد ہوئی

برآمد سوزوکی الٹو کار کے متعلق معلومات حاصل کی گئی جو کراچی ضلع سینٹرل کے تھانہ رضویہ کی چوری شدہ ظاہر ہوئی

کار چوری کا مقدمہ کرائم نمبر 124/2025 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ رضویہ میں درج ہے، گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات اور دیگر اضلاع سے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

گرفتار ملزم کے خلاف اے وی ویل سی کی جانب سے تھانہ بلدیہ پر مقدمہ کرائم نمبر 74/2025 زیر دفعہ 411 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں