کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں 2 اسٹریٹ کریمنلز سمیت 1 منشیات فروش 3 گٹکا/ماوا سپلائرز گرفتار.
کراچی: ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, 11 گرام آئس, 9 گرام ہیروئن اور 11.7 کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد.
کراچی: ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی, کلاکوٹ, نبی بخش اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزمان کی شناخت رمضان عرف بابا, غلام نبی عرف غلام جان, حمزہ, خالد کشمیری, محمد الیاس اور علی نواز کے ناموں سے ہوئی ہے.
کراچی: ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.
کراچی: ملزم رمضان عرف بابا اس سے قبل ڈکیتی, غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی جیسے 9 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
کراچی: ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج.
کراچی: ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.


