کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس میں ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیل پر سماعت
ملزم ابوبکر اور محمد فاروق غزالی کی جانب سے عماد غفار ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ داخل کردیا
عماد غفار ایڈووکیٹ ملزم عبدالحسیب کی جانب سے پہلے ہی وکالت نامہ داخل کرچکے ہیں
عدالت نے اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی
انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،پراسکیویشن
ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ،پراسکیویشن
ملزمان میں عبدالحسیب،غزالی،محمد فاروق ،ابو بکر شامل ہیں ،پولیس
کیس میں محمد فاروق ،حسنین ،غلام مرتضی عرف کالی چرن مفرور ملزمان ہیں ،پولیس
ملزمان کے خلاف گذری تھانے میں دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،پولیس
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضا عابدی کو دسمبر 2018میں قتل کیاگیا تھا،پولیس


