کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل سیشن جج وسطی/ سٹی کورٹ میں صدر ڈمپر ایسوسیشن لیاقت محسود کا پاکستان کے بائیکاٹ کے بیان کا معاملہ
صدر ڈمپر ایسوسیشن کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت
عدالت نے صدر ڈمپر ایسوسیشن کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کردی
ڈمپر ایسوسیشن کے صدر لیاقت محسود نے 9 اپریل کو نیو کراچی میں پریس کانفرنس میں پاکستان کے بائیکاٹ کا بیان دیا، درخواست گزار عبدالقادر
ڈمپر ایسوسیشن کے صدر نے کراچی کے نوجوانوں کو دہشتگرد کہا، وکیل درخواست گزار سعید احمد منگنیجو
ڈمپر ایسوسیشن کے بیان سے ہر شہری کی دل آزاری ہوئی ہے، وکیل درخواست گزار
ریاست مخالف بیان دینے پر لیاقت محسود کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، وکیل درخواست گزار
ریکارڈ کے مطابق دس اپریل کو نامعلوم افراد نے دو ڈمپرز کو نذر آتش کیا، عدالت
ڈمپرز نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج اور زیر تفتیش ہے، عدالت
متعلقہ تھانے کی رپورٹ اور ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دو فریقین کے درمیان سیاسی یا سول نوعیت کا تنازع ہے، عدالت
ایسے تنازعات میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا، عدالت
درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، عدالت


