سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

سرجانی خدا کی بستی پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 02 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ

برآمدہ 01 موبائل فون اور پرس گزشتہ روز سیکٹر 35 سے ہی ملزمان نے اسلحہ کے زور پر چھینا تھا۔ طارق الٰہی مستوئی

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 641/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ

ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل بھی سرقہ شدہ ہے، جس کا مقدمہ الزام نمبر 200/2025 تھانہ رضویہ میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ

گرفتار ملزمان میں علی حیدر ولد عطاء اللّٰہ اور دانش ولد اللّٰہ وسایا شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں