کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) اورنگی ٹاؤن میں ازدواجی تنازع ایک خاتون کی جان لے گیا، شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود تھانے پہنچ کر جرم کا اعتراف کر لیا-
پولیس کے مطابق ملزم اصغر اقبال مارکیٹ تھانے پہنچا اور اپنی بیوی کے قتل کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی جہاں سے خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی۔ مقتولہ کی شناخت اسمہ کے نام سے ہوئی ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے آلہ قتل، لوہے کی راڈ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے ذاتی اور ازدواجی تنازع کے باعث بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر مقتولہ کے سر پر لوہے کی راڈ سے وار کیے۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی، جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتولہ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی See less
19


