اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)35 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رکن کمیٹی بلال مندوخیل نے نشاندہی کی کہ پروگرام میں غیر شادی شدہ خواتین کی شمولیت کے حوالے سے خلا موجود ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سب سے زیادہ مدد کی مستحق وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی سہارا نہیں ہوتا۔
اس پر بی آئی ایس پی حکام نے بتایا کہ 35 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو پروگرام میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


