کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان 24 کمرشل، فیز II ایکسٹینشن کے قریب ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شہری کے بیان کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان ولد اعجاز اور حماد ولد آصف پرویز کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، لوٹی گئی رقم اور مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔


