لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کی۔ دورانِ سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے وکلا کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، جبکہ محمد خان بھٹی کو کمر درد کی شکایت ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے اس کیس کا چالان عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے، جبکہ مزید کارروائی آئندہ سماعت پر جاری رہے گی۔


