گلگت بلتستان(ایچ آراین ڈبلیو)گلگت بلتستان میں دو دہائیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق پولنگ 2 اگست 2026 کو ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 9 سے 15 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ ابتدائی فہرست 16 جون 2026 کو جاری کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 17 سے 22 جون تک ہوگی، اپیلوں کے فیصلے 28 جون سے 4 جولائی کے درمیان کیے جائیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 6 جولائی کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 7 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی نشانات 8 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی یہی انتخابی شیڈول لاگو ہوگا، جبکہ ان انتخابات کو گلگت بلتستان میں مقامی سطح پر جمہوری عمل کی بحالی کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔


