16

آن لائن منشیات ڈیلیوری میں ملوث ماں بیٹا گرفتار، 114 گرام آئس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کیماڑی مشرف کالونی چیک پوسٹ پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات ڈیلیوری میں ملوث ماں بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 114 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت شان خان ولد صاحب خان اور بشیراں زوجہ صاحب خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حب چوکی سے منشیات لا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیلیوری کرتے تھے۔ ملزمان فون کالز کے ذریعے آرڈر وصول کر کے منشیات کی ترسیل کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق خاتون ملزمہ اس سے قبل بھی بلوچستان اور کراچی میں مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکی ہے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں