ہرنائی(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع ایک کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے کے نتیجے میں دو کان کن جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کن کان کے اندر کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا بڑا تودا گر گیا، جس کے باعث دونوں کان کن ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبے کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


