کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی – شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے دورانِ گشت مجید کالونی کے قریب مشتبہ فائرنگ کی آوازیں سن کر فوری کارروائی کی،
ملزمان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں مصروف تھے۔
پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سمیر، عقیل، ماجد، سہیل، سعید اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور راونڈز برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ہوائی فائرنگ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے


