شوہر اور بیوی کو زخمی و قتل کرنے کی واردات میں ملوث خاتون کا سگا بھائی اور بیٹا گرفتار

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) کلہاڑیوں کے وار سے شوہر اور بیوی کو زخمی و قتل کرنے کی واردات میں ملوث خاتون کا سگا بھائی اور بیٹا گرفتار

آج صبح ہوسڑی لیبر فلیٹس گوٹھ عدل نوناری میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سگے بھائی اور سابقہ شوہر کے بیٹے نے خاتون عظمت اور اسکے شوہر شفیع محمد سولنگی کو کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہوسڑی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شفیع سولنگی ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون زیر علاج ہے

قتل کی اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر 131/2025 زیر دفعہ 302,324,311,34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا اور فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا

ایس ایچ او ہوسڑی انسپیکٹر جمن کھوسو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بنام بلاول ولد اللہ بچایو اور نور محمد ولد ابو بکر کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل کلہاڑی اور لوہے کی راڈ برآمد کرلی گئی

ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی خاتون عظمت نے شفیع سولنگی سے دوسری شادی کی تھی جس بناء پر بھائی بلاول اور سابقہ شوہر کے بیٹے نور محمد نے ملکر دونوں کو قتل کے ارادے سے کلہاڑیوں اور لوہے کی راڈ کے وار سے زخمی کردیا

گرفتار ملزمان سے مزید انویسٹیگیشن جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں