20

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی کارروائی، سابق اکاؤنٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل سکھر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق اکاؤنٹنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سابق اکاؤنٹنٹ غلام سرور کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے کرائم سرکل شہید بینظیر آباد کی تحقیقات کی بنیاد پر درج کیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 95 لاکھ پاکستانی روپے اور 7409 امریکی ڈالر برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم کے پاس اس رقم سے متعلق کوئی قانونی اجازت، لائسنس یا بینکنگ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی فارن ایکسچینج کاروبار سے متعلق تحقیقات مزید تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں