11

گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کی ویڈیو، 2 ٹک ٹاکر گرفتار

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں پولیس نے دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق عید کے دن دو خواتین اور دو نوجوانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جو چھچھروالی نہر کے کنارے بنائی گئی تھیں۔ ویڈیوز میں چاروں افراد کو عوامی مقام پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے چاروں افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایف آئی آر میں نامزد دو افراد تاحال مفرور ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں