مقامی سطح پر ادویات اور ویکسین کی تیاری چاہتے ہیں، مصطفی کمال

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ یہ حکومت کا کام نہیں بزنس میں دخل کرنا ، حکومت فارما سیکٹر کو وساٸل دے سکتے ہیں ، مقامی سطح پر ادویات اور ویکسین کی تیاری چاہتے ہیں، ہم اپنے حصے سے جو ہوسکا وہ بلکل کریں گے، جب کراٸسز ہوتے ہیں ہم کام کرتے ہیں، ہم ایکسٹرا کرتے ہیں ایسے حالات میں، جب نشنل تھیرٹ ہوتا ہم نیکولر پاور بن جاتے ہیں، انڈیا پاکستان کے کراٸسز ہوٸے ابھی ہم نے ان سے ادویات کے را میٹریل لیتے تھے ، انڈیا کا قصہ بند ہوچکا ہے ، اب چیلنج ہے ہم پر ہمارے ملک پر
ہم اس پر کام کرکے دکھاٸیں گے ، ہم چاہتے ہیں ویکسین مقامی سطح پر بنانے کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ بھی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں