**خاران (ایچ آراین ڈبلیو)** – خاران پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا کی واردات پر فوری ایکشن لیا اور محض دو گھنٹے کے قلیل وقت میں 14 سالہ مغوی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرا کے ملزم کو دھر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیلدار خاران کی جانب سے تھانہ خاران کو باقاعدہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایک 14 سالہ لڑکی کو گھر کے دروازے کے سامنے سے کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے، جس پر ایس ایچ او خاران منظور احمد سیاپاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری اور متحرک کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب شروع کیا۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم اصغر ولد محمد افضل، قوم ملازئی، ساکن خاران کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مغوی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ملزم کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ ضلعی پولیس خاران عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے مستقل قیام اور جرائم کے جڑ سے خاتمے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں اسی احسن انداز میں ہمیشہ انجام دیتی رہے گی۔
—
**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!**
دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس پورٹل **HRNW** کی مدد کریں۔ مظلوموں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اس لنک پر کلک کر کے ہمیں سپورٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.google.com/search?q=https://www.hrnww.com/%3Fpage_id%3D1083)


