کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہ لطیف پولیس کی کارروائی – پولیس کا گٹکا ماوا مافیا کے خلاف خفیہ چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار
شاہ لطیف تھانے کی حدود میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر خفیہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو علاقے میں مختلف خفیہ جگہوں پر مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت گل حسن، عرفان، گل شیر، ریحان، بلال، اور طلحہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بوریوں میں پیک گٹکا ماوا، چونا اور کھتہ برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان چھپ کر رہائشی علاقوں، گلیوں اور دکانوں کی آڑ میں نوجوان نسل کو زہریلے نشے کا عادی بنانے میں سرگرم تھے۔
شاہ لطیف پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


