لاڑکانو (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانو احمد چودھری کی قیادت میں لاڑکانو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑتوڑ کاروائیاں۔
خونریزیوں,ڈکیتیوں،چوریوں، منشیات فروشیوں،اغوا اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری و روپوش (11) ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان سے چرس،چوری شدہ تجوری اور دیگر سامان برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بقاپور پولیس نے شہید ASI مظفر حسین کھوسو اور شہید پولیس جوان نواب علی جتوئی کے شہادت والے کیس میں ملوث و اشتہاری ملزم سراج مہر کو 2000 گرام چرس سمیت کر لیا ہے.
لاشاری پولیس نے گلزادی عمرانی مرڈر کیس میں ملوث و مطلوب دو ملزمان گلبہار عمرانی اور شاہنواز عمرانی کو گرفتار کر لیا ہے.
لاشاری پولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری کیس 18/2025 زیردفعہ: 380،457 میں ملوث و مطلوب چھ ملزمان عبدالخالق، کامران ، پریل، زوہیب ، عمران اور رفیق کو چوری شدہ تجوری، موبائل فون اور بیٹری سمیت گرفتار کر لیا ہے.
حسن واہن پولیس نے روپوش ملزم وحید برڑو کو گرفتار کر کے اغوا شدہ 22 سالہ (ع. چ) کو برآمد کر لیا ہے.
ویہڑ پولیس نے اشتہاری ملزم شاہنواز جونیجو کو گرفتار کرلیا ہے.
نوڈیرو پولیس نے شہری مجاہد حسین کا چوری شدہ گھریلو سامان برآمد کر کہ انکے حوالے کردیا ہے.
گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔


