ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

ترجمان کے مطابق مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، نذیر بٹ اور احمد نورانی ملزمان نامزد ہیں۔ یہ نامزد ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈے میں ملوث ہیں۔زمان پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں