43

کراچی؛ الله والا ٹاؤن میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کارروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس پی لانڈھی ڈویژن ماجدہ ہالیپوٹو کی سربراہی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی الله والا ٹاؤن میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کاروائی

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا نے خفیہ اطلاع پر کورنگی سیکٹر 31 جی الله والا ٹاؤن میں کامیاب کاروائی کی

مضر صحت گٹکا ماوا بنانے والے تین ملزمان کو حراست میں لےلیا

کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں مضر صحت گٹکا ماوا ٬چھالیہ٬تمباکو کیمیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا

پولیس نے کارخانے سے 1500 عدد پڑیاں گٹکا ماوا٬ چار من سے زائد بھیگی ہوئی چھالیہ٬ گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا کیلشم پاؤڈر 29 کلوگرام٬ تمباکو 16 کلوگرام٬مکس تمباکو 158 پیکٹ٬ عمر دین تمباکو 9 ہیکٹ٬ راج پتی 6پیکٹ ٬ ملائی پاؤڈر 20 پیکٹ ٬نجمہ پاؤڈر 20پیکٹ ٬ چونا 30 کلوگرام٬ 4 عدد ڈرم اور بھاری مقدار میں پیکنگ میٹیرل تحویل میں لے لیا

ملزمان کے زیر استعمال سوزوکی KS-6175 اور ڈیجیٹل کانٹا بھی پولیس نے تحویل میں لےلیا

کارخانے سے پولیس نے زاہد ولد مراد علی ٬ فیض ﷲ ولد جمعہ خان ٬ اور عبدالصمد ولد عامر کو حراست میں لے لیا

ملزمان کے مطابق یہ کارخانہ رہائشی مکان کی آڑ میں فرخ اور شانی نامی بندے چلارہے تھے

پولیس نے گرفتار ملزمان اور فرار مالکان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔

ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے٬

اپنا تبصرہ بھیجیں