کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے ضلع کیماڑی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر محمد خان کالونی میں کارروائی کی گئی جہاں سے گٹکا ماوا سے لوڈ ایک کار اور موٹر سائیکل پکڑی گئی۔ کار سے 35 بورے (8750 پڑیاں) جبکہ موٹر سائیکل سے 2 بورے (500 پڑیاں) گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ کھیپ مطلوب گٹکا ڈیلر طائف عرف نونی کی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم طائف عرف نونی تعاقب کے دوران کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
جبکہ موٹر سائیکل سوار صفدر ولد قادر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 158/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


