کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مٹھائی اور سگریٹ کے تاجروں کو مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث علاقے کے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ متاثرہ دکانداروں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


