حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں نسیم نگر پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر ظہور احمد سومرو کی سربراہی میں کارروائیاں کی گئیں۔
پہلی کارروائی میں شورو گوٹھ سے ملزم راشد علی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں مین پوری، تمباکو اور مین پوری بنانے کا خام مال برآمد ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزمان رمیش عرف راجو دیوان اور آکاش دیوان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے شراب کی بوتلیں، بیئر اور ایک مہران کار برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق دونوں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔


