کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزم گرفتار۔
ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست آئی آر میں شامل تھا۔
تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر جمالی گوٹھ کے قریب کارروائی کر کے ملزم اعظم خان ولد خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
01. مقدمہ الزام نمبر 241/22 بجرم دفعہ 6۔9۔B تھانہ سہراب گوٹھ۔
02. مقدمہ الزام نمبر 932/22 بجرم دفعہ 6/9/C تھانہ سہراب گوٹھ۔
03. مقدمہ الزام نمبر 248/23 بجرم دفعہ 9/1/3C تھانہ سہراب گوٹھ۔
04. مقدمہ الزام نمبر 306/23 بجرم دفعہ 9/1/3C تھانہ سہراب گوٹھ۔
05. مقدمہ الزام نمبر 547/23 بجرم دفعہ 147/149/427/341 تھانہ سچل۔
06. مقدمہ الزام نمبر 666/24 بجرم دفعہ 9/1/3B تھانہ سہراب گوٹھ۔


