19

ثنا یوسف قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، ملزم کو سزائے موت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ثنا یوسف قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ستائیس صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے تحریر کیا، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف مضبوط شواہد پیش کیے، جن میں دو چشم دید گواہان اور فرانزک ثبوت شامل ہیں۔

فیصلے کے مطابق ملزم کے فنگر پرنٹس مقتولہ کے گھر سے بھی برآمد ہوئے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور پستول بھی برآمد کیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے ملاقات نہ کرنے پر 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں، لہٰذا اسے دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جاتی ہے، جبکہ دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ ملزم کو پی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت بھی سزائیں سنائی گئیں، جن میں 10 سال قید اور جرمانہ (دفعہ 392)، 10 سال قید اور جرمانہ (دفعہ 499) اور ایک سال قید و جرمانہ (دفعہ 411) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں